23

گریڈ سسٹم متعارف : میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو نمبرز  کے بجائے گریڈ دیا جائے گا

انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ملک بھر میں گریڈ سسٹم متعارف کرادیا۔

آئی بی سی سی کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں گریڈ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ چیئرمین آئی بی سی سی غلام علی ملاح کے مطابق 2024 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو نمبرز  کے بجائے گریڈ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں گریڈ سسٹم موجود ہے، بچوں کو نمبرز کی دوڑ سے نکال کر انہیں اچھی تعلیم دینی ہے۔

غلام علی ملاح کا کہنا تھاکہ نمبرز سسٹم کے متبادل گریڈنگ سسٹم طلبہ کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔