30

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا ۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔

کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔