34

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مزدور سرنگ کی تعمیر کا کام کر رہے تھے کہ لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ، ریاست اتراکھنڈ میں بہت سی عبادت گاہیں ایسی ہیں جہاں زائرین کا رش لگا رہتا ہے اسی وجہ سے زائرین کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے سرنگ سے سڑک نکالنے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مزدوروں تک پہنچنے کا راستہ بنا لیا ہے جہاں سے انہیں آکسیجن اور کھانا فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم انہیں فوری نہیں نکالا جا سکتا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو نکالنے کیلئے سرنگ کی 15 میٹر گہرائی تک پہنچ چکے ہیں ، مزدورں کو نکالنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔