49

جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

نئے اسلامی ماہ جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (14 نومبر کو) اسلام آباد میں ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلامی سال کے پانچویں مہینے جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات، اسپارکو سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی معاونت کیلئے موجود ہوں گے۔

پاکستان میں منگل کو چاند نظر آنے کی صورت میں بدھ 15 نومبر کو یکم جمادی الاول ہوگی۔