50

7 سال ملازمت مکمل کرنیوالے وفاقی ملازمین کیلئے محکمانہ ترقی کے امتحان کی منظوری

7 سال ملازمت مکمل کرنے والے گریڈ 11 سے 16 کے وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری،آفس مینجمنٹ گروپ میں شمولیت کیلئے محکمانہ ترقی کے امتحان کی منظوری دیدی گئی۔
39خالی اسامیوں کیلئے محکمانہ ترقی امتحان 21 مئی 2024 سے ہو گا،فیڈرل پبلک سروس کمیشن امتحان کا انعقاد کرے گا۔
 

وفاقی وزارتوں کے 7 سال ملازمت مکمل کرنے والے گریڈ 11 سے 16 کے ملازمین کو محکمانہ ترقی کے امتحان کیلئے اہل قراردیا گیا ہے۔