51

محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے  ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں  میں سرد رہنے اور پنجاب،  بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا  کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق اتوار کے روز  وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد  اورخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ  میدانی علاقوں میں صبح رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم  مری، گلیات  میں موسم سرد  رہے گا اور  صبح اور رات  کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، اوکاڑہ،ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بلوچستان  اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،صبح  اور رات کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر ،گھوٹگی ، لاڑکانہ ، کشمور اور گردوانوح میں دھندکا امکان ہے، تاہم کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور خشک رہے گا۔