33

مہذب دنیا کی غزہ میں مظالم پر خاموشی معنی خیز ہے، انڈونیشن صدر

انڈونیشن صدر کا کہنا ہے کہ مہذب دنیا کی غزہ میں مظالم پر خاموشی معنی خیز ہے، اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امیر قطر نے غزہ کے مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام کو ناقابل قبول قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف میں لے جانا ہوگا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض (Riyadh) میں غزہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) (OIC) کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشن صدر جوکو ویڈوڈو (Joko Widodo) نے کہا کہ مہذب دنیا کی غزہ میں مظالم پر خاموشی معنی خیز ہے، اسرائیل سے کہتے ہیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اس مشکل وقت میں او آئی سی ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے اپنے خطاب میں اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کا اجتماعی قتل عام ناقابل قبول ہے، فلسطینی بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، اسرائیل نے ہمیں غزہ میں امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دی، جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا درد کوئی محسوس نہیں کررہا،امید ہے جلد جنگ بندی ہوجائے گی، عالمی دنیا اسرائیلی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہنگامی اجلاس میں غزہ کیلئے بڑا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ ہم غزہ پرجنگ کومستردکرتےہیں ، یرغمالیوں کی رہائی کامطالبہ کرتےہیں