32

اسرائیل حماس جنگ پر ہنگامی او آئی سی اجلاس، ترک صدر کا بڑا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردگا ن نے او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امدادپہنچانےکی اجازت بھی نہیں دی جارہی، فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ چٹان کی طرح کھڑےرہیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےاجلاس امت مسلمہ کےلیے بہترین ثابت ہوگا، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو مکمل مسترد کرتے ہیں، اسرائیل نے بے گناہ فلسطینیوں کو ملبےکاڈھیربنادیا ہے، فلسطینیوں سے غیر متز لزل  اظہاریکجہتی کرتے ہیں، فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ چٹان کی طرح کھڑےرہیں گے، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کبھی نہیں بھولیں گے، اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے، اسرائیل کی قابض افواج کےمظالم ناقابل برداشت ہیں، غزہ کےاسپتال معصوم بچوں کی لاشوں سےبھرگئے، مغربی دنیا جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر تیار نہیں، غزہ میں امداد بھجوانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ غزہ میں امدادپہنچانےکی اجازت بھی نہیں دی جارہی، غزہ میں ناانصافی پرخاموش رہنےوالےمجرم ہیں۔ غزہ میں مظالم پراسرائیلی حکام کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائے۔