285

شرافت کی آڑ میں چھپے کرپٹ چہرے بے نقاب ہونے لگے

 لندن:  شرافت کی آڑ میں چھپے کرپٹ چہرے بے نقاب ہونے لگے جب کہ کرکٹ کے نام نہاد ’شرفا‘ بھی قانون کی زد میں آئیں گے۔

 

برطانوی جریدے ’دی سن‘ کے رپورٹرز نے اسٹنگ آپریشن سے نیا پینڈورہ باکس کھول دیا، مبینہ بھارتی بکی سوبرز جوبن نے انگلینڈ کے پانچ سابق کھلاڑیوں کا نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پرتھ میں کھیلا گیا تیسرا ایشز ٹیسٹ فکسڈ کرسکتے ہیں، آئی سی سی نے اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان پانچوں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ براہ راست ان کھلاڑیوں کے بیان نوٹ نہیں کرے گا بلکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پوچھ گچھ کرکے رپورٹ دے گا۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے تفتیش کار آسٹریلیا، بھارت، بنگلہ دیش اور زمبابوے جائیں گے جہاں پر مختلف کرکٹرز اور گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوں گے۔