62

شہبازشریف کی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہےبلوچستان کی ترقی اورعوام کو حقوق کی فراہمی نوازشریف کا ہمیشہ کلیدی ایجنڈا رہا ہے۔ گوادر، سی پیک اور ترقی کا عمل بلوچستان کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا۔ 

ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پرنوابزادہ میرحاجی لشکری خان رئیسانی سے ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پرغورکیا گیا۔ 

شہبازشریف نے لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی جس پرلشکری رئیسانی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ ساتھیوں اوردوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کروں گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم دینا اور ہنرمند بنانا ترقی کے عمل کا حصہ ہے، اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو بلوچستان کو ترقی کے عمل میں تاریخی حصہ دیں گے، بلوچستان سمیت تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔