38

ورلڈکپ: افغانستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف

آئی سی سی ورلڈکپ کے  دوران  افغانستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمد آباد میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 

اس کے علاوہ رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ  رحمان اللہ گُرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان نے 14 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

 جنوبی افریقا کی جانب سےکوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4ر وکٹیں حاصل کیں، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2  اور  فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ افغانستان ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے  باہر ہوگیا ہے۔دونوں ٹیموں کا آج گروپ اسٹیج کا آخری میچ ہے۔

 ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان چھٹے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔