25

پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے کو اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملکی سلامتی کے خلاف اٹک جیسے حساس علاقے میں غیر قانونی افغانیوں کی پشت پناہی اور سہولت کاری سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات میں چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مرکزی ملزم طاہر صادق کی گرفتاری کے لئے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا جب کہ طاہر صادق اوران کی بیٹی ایمان وسیم جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

اس کے علاوہ پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کرکے گرفتارکرنے کا فیصلہ کرلیا، طاہر صادق کے سمدھی، داماد اور خاندان کے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طاہر صادق کے خلاف اٹک کے ترقیاتی فنڈز میں اربوں کی خردبرد کا کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔