108

کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

کراچی کی ملیر جیل میں قید 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو سخت سکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن پہنچا دیا گیا جہاں سے انہیں علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا اور پھر واہگہ بارڈر بھیجا جائے گا۔

سعد ایدھی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو رقم ، کپڑے اور ضروری سامان بھی دیا گیا۔

دوسری جانب جیل سے رہائی کے بعد بھارتی ماہی گیر کافی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خوشی ہورہی ہے سالوں بعد وطن جا رہے  ہیں، گھر والے اور بچے یاد آتے ہیں،  ہمارے ساتھ یہاں کافی اچھا سلوک کیا گیا۔