35

ورلڈ کپ؛ سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا جسے حاصل کرنے کے لیے نیوزی کی بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آئی لینڈرز کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دسویں وکٹ کی شراکت میں مہیش تھیکشنا اور دلشان مدھوشانکا نے 43 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مدھوشانکا وکٹ گنوا بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر، راچن رویندرا اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز ہیں اس وجہ سے پہلے فیلڈنگ کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں گے میں کامیابی سمیٹ کر چیمپئیز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔

دونوں ٹیموں نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، نیوزی لینڈ نے لوکی فرگوسن کی جگہ ایش سودھی جبکہ سری لنکا نے کسن راجیتھا کی جگہ چمیرا کو پلئینگ الیون میں موقع دیا ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں 80 فیصد بارش کے امکانات ہیں، اگر میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔