35

الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کیلئے سامان روانہ کردیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے کارگو بوئنگ 474کے ذریعےغزہ متاثرین کیلئےامدادی سامان  مصر روانہ کردیاگیا۔

 صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمنٰ کاکہنا ہے کہ الخدمت مزید پانچ طیاروں کامزید سامان بھیجنے کی پوزیشن میں ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر محمد عبد الشکور  اِس وقت مصر میں ہیں،جہاں وہ غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے ممکنہ ذرائع کے حوالے سے سرکاری و رفاہی اداروں سے مشاروت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے  غذائی اجناس،ادویات، ہائی جیب کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس روانہ کیے ۔

  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ کاکہنا تھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اِس وقت پانچ طیاروں کامزید امدادی سامان بھیجنے کی پوزیشن میں ہے۔ الخدمت غزہ میں بین الاقوامی رفاہی اداروں کے تعاون سے متاثرین تک مدد پہنچا رہی ہے، جس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے ایس او پیز کے مطابق امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے۔

 ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ کاکہنا تھاکہ غزہ اِس وقت تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے۔ اتنے بڑے نقصان کے  بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے بھی بڑے منصوبے کی ضرورت ہوگی۔ جس کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔