44

انڈونیشیا میں چند گھنٹوں میں دو بار شدید زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیزے بانڈا میں چند گھنٹوں کے دوران دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فی الحال سونامی واننگ جاری نہیں کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزائر میں چند گھنٹوں کے دوران زلزلے کے دو بار شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.7 اور 7.2 تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے سمندر بانڈا میں دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم فی الحال نہ ہی سونامی وارننگ جاری ہوئی اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد دوسری باری اسی علاقے میں ایک بار پھر 6.9 شدت کا شدید زلزلہ آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے صوبے مالوکو کے تانمبر آئی لینڈ سے 255 کلو میٹر دور سمندر میں تھا، یہ جزائر آسٹریلیا کے جنوبی علاقے سے 420 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، مقامی انتظامیہ کی جانب سے سونامی الرٹ بھی جاری نہیں کیا گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے سمندری علاقے بانڈا میں  3 شدید زلولوں کے علاوہ 4 بار آفٹر شاکس بھی آئے، زلزلوں کی شدت 7.1، 6.9، 6.7 جبکہ آفٹر شاکس کی 4.6 سے 5.3 تک ریکارڈ کئے گئے۔