74

ورلڈکپ : انگلینڈ کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف

 آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بین اسٹوکس کی شاندار سنچری کی بدولت نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دے دیا۔

پونے میں کھیلے جارہے آئی سی سی کے ورلڈکپ  کے 40 ویں میچ  میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا  فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین اسٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ان کی 84 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 6 چھکے، 6چوکے شامل تھے۔

اس کے علاہ ڈاؤڈ ملان 87 اور کرس ووکس نے 51 رنز اسکور کیے، جونی بیرسٹو  15، جو روٹ 28 ، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز  بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 

نیدرلینڈز کی جانب سے باسڈی لیڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ  آریان دت اور لوگن وان بیک نے  2، 2  اور میکارین نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے اس فہرست میں انگلینڈ 10 ویں اور نیدرلینڈز کی ٹیم 9 ویں  نمبر پر موجود ہے۔