38

سری لنکا ، نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثرہونے کا امکان

سری لنکااور نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں جمعرات کو بنگلورو میں مدمقابل ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق کل بنگلورو میں طوفانی بارش کے 54 فیصد امکانات ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق کل صبح 4 بجے شدید طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

صبح 9 بجے ، 3 بجے دوپہر،6 بجے شام کے علاوہ رات 11 بجے بھی طوفانی بارش کی پیشگوئی ہے۔

میچ کے دوران آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، طوفانی بارش ہوئی تو میچ میں خلل پڑنے کے قوی امکانات ہیں۔