43

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 1988 ڈالر کا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی آگئی۔

قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی آئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے ہوگئی۔