34

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ 2023ء کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا ہے، کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء کے 36 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاسویں اوور کی 3 گیند پر 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لیبوشین 71، کیمرون گرین 47 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹریسو ہیڈ 11، ڈیوڈ وارنر 15، جوش انگلس 3، مارکس اسٹوئنس 35، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک 10، 10 اور ایڈم زمپا نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارک ووڈ اور عادل رشید نے 2، 2 شکار کئے۔

آسٹریلوی ٹیم 6 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس حاصل کرسکی ہے جبکہ انگلش ٹیم اب تک ایونٹ میں صرف ایک میچ جیتی ہے جبکہ اسے 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔