28

ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 41 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنالیے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز ٹیم اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر ٹریوس ہیڈ 11 اور ڈیوڈ وارنر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اسٹیو اسمتھ 45 جبکہ مارنس لیبوشین 71، جوش انگلس 3، کیمرون گرین 47 رنز بناکر پویلین لوٹے۔  مارکس اسٹونس 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور عادل رشید نے 2، 2 جبکہ مارک ووڈ اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے موارل کو بلند کرنے کیلئے میچ میں فتح درکار ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیاب حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔