33

فلسطینی شہریوں کی کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بھرمار میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمین اور فضا سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین سے اسرائیلی حملوں کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں اسرائیلی فوج نے رہائشی عمارتوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کو بھی نہ بخشا اور اسپتالوں پر بھی میزائل داغے۔

سوشل میڈیا پر فلسطین سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک کنارے بیٹھے فلسطینی شہری کھلے آسمان تلے کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور ایسے میں آسمان پر راکٹ اڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 826 بچوں اور 2 ہزار 405 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی ہے۔