48

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کو شکست دیکر افغانستان سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

آئی سی سی  ورلڈکپ  کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو  7 وکٹوں سے شکست دے کر  ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز  نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم جم کرنہ کھیل سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔

 

نیدرلینڈز کا 180 رنز کا ہدف افغانستان نے 32 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

افغانستان نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

نیدرلینڈز کی اننگز

فوٹو: اے اہف پی

فوٹو: اے اہف پی

 

نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس اوڈاؤڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی  میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رحمت اللہ عمر زئی نے میکس اوڈاؤڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد  رن آؤٹ کردیا۔

اس کے بعد نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین  29 رنز،  اسکاٹ ایڈورڈز صفر ، بیسڈی لیڈی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،  وین ڈر مروے11، وین میکرین 4  اور ثاقب ذوالفقار نے 3 رنز اسکورکیے جبکہ  آریان دت 10 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 نیدرلینڈز کی طرف سے سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کے محمد نبی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نوراحمد نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔