38

ہم نے بنگلہ دیش کے علاوہ کسی بھی میچ میں اچھا نہیں کھیلا،مکی آرتھر

 ٹیم ڈائیریکٹر مکی آرتھر نے پری میچ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نائب کپتان شاداب خان کے ٹیسٹ  کے نتائج اچھے آئیں ہیں ہم اس وقت شاداب خان کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکتے۔

ٹیم ڈائیریکٹر  نے مزید کہا کہ کن کشن ایک اہم مسئلہ ہے اس لیے ہمیں 100 فیصد فٹنس چاہیے،ہمارے کھلاڑیوں نے بھارتی گراؤنڈ صرف ٹی وی پر دیکھے تھے، جس گراؤنڈ پر بھی وہ کھیل رہے ہیں وہ ان کےلیےنئے ہیں ہمارے لیےاگلے دونوں میچ بہت اہم ہیں ،ہم نے بنگلہ دیش کے علاوہ کسی بھی میچ میں اچھا نہیں کھیلا۔

 

 
یہاں پر ہمیں بہت زیادہ سیکیورٹ میں رکھا جارہا ہے،یہ کورونا کے وقت کی طرح ہیں جو کافی زیادہ مشکل ہے،کھلاڑیوں کو باہر جانے کا زیادہ موقع نہیں مل رہا جس دن ٹریننگ نہیں ہوتی کھلاڑی ناشتہ کرکے اپنے کمروں میں چلے جاتے ہیں۔

ٹیم ڈائیریکٹر مکی آرتھر نے مزید کہا کہ اب صورتحال ہمارے ہاتھ میں ہے کہ ہمیں دونوں میچز اچھی طرح جیتنے ہیں،جنوبی افریقہ کی جیت نے ہمیں کافی زیادہ فائدہ پہنچایا۔

حارث روف کو ہم باہر نہیں بٹھاسکتے وہ ہمارا اسٹرئیک بولر ہے،فخرزمان اپنی انجری سے صحتیاب ہوکر آیا ہے جو ہمارے لیے اچھا ہے ،بابر افتخار سےابتدائی میچز میں چند اوور کرواتا تھا،مجھے افتخار نے کہا کہ میں 10 اوور کا بولر ہوں۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کل کا میچ جیتنا ضروری ہے۔