34

ورلڈ کپ: نیدرلینڈ کے بلے باز افغانی بولرز کے سامنے نہ چل سکے، پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر

 آئی سی سی  ورلڈکپ  کے  34 ویں میچ میں نیدرلینڈز  نے افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔

لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز  نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم جم کرنہ کھیل سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

ورلڈکپ کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو افغانستان چھٹے اور نیدرلینڈز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

نیدرلینڈز کی اننگز

نیدرلینڈز کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر ویسلے بیریسی اور میکس ڈوڈ نے کیا تاہم ویسلے بیریسی  میچ کے پہلے اوورز میں ہی مجیب الرحمان کی پانچویں گیند پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد رحمت اللہ عمر زئی نے میکس ڈوڈ کو 42 رنز بنانے کے بعد  رن آؤٹ کردیا۔

اس کے بعد نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین  29 رنز،  اسکاٹ ایڈورڈز صفر ، بیسڈی لیڈی 3 ، بناکر رن  آؤٹ ہوگئے۔