45

ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کیوی ٹیم کے کئی کھلاڑی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

میٹ ہنری جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف صرف 5 اشاریہ تین اوور کیے تھے۔

 

میٹ ہنری کا اوور جیمی نیشم نے مکمل کیا تھا تاہم جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے اور وہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔

کیوی کھلاڑی لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز سے دوچار ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہفتے کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا اور کیوی ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ کھلاڑی جلد فٹ ہو جائیں گے۔