30

ٹیم کی واحد سوچ باقی دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنے کی ہے، شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر شاہد خان آفریدی کو اپنا ہیر و قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ سابق کپتان ہمیشہ مجھے مشورے دیتے ہیں، میری کوشش ہے کہ ان جیسی کرکٹ کھیلوں ، ریکارڈز ٹوٹنے کیلیے بنتے ہیں، خوشی کی بات ہے کہ ہم پاکستان کیلیے نئے اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈراپ کیچز سمیت چند غلطیوں کی وجہ سے ہمیں چند مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑاہے، بہتر فیلڈ نگ سے نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم سب کی واحد سوچ یہی ہے کہ باقی دونوں میچز بھی بڑے مارجن سے جیتیں۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ  کیخلاف میچز میں بڑے مارجن سے فتح ہمارے لیے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 4 نومبر کو بنگلورو میں آمنے سامنے ہونگی۔جیتنے والی ٹیمی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کیلئے مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔