38

سعودی عرب نے غزہ کے متاثرین کے ریلیف کیلئے عوامی عطیہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان   کی ہدایت  پر کے ایس ریلیف مرکز نے  غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ''ساھم'' پلیٹ فارم کے ذریعے ایک عوامی عطیہ مہم کا آغازکرنے کا اعلان کیا ہے ۔

شاہی عدالت کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی  مہم شروع کرنے کا اعلان کیا اور  کہا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی العہد شہزادمحمد بن سلمان نے کہا ہے کہ  یہ مہم اس قوم  کی اعلیٰ اقدار کی عکاسی کرتی ہے جنہوں نے اپنے قائدین کی پکار پر لبیک کہا، ریلیف سکیم کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مہم کے لیے 30 ملین ریال کا عطیہ دیا ہے، جبکہ ولی العہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 20 ملین ریال کا عطیہ دیا ہے۔


 ڈاکٹر الربیعہ نے وضاحت کی کہ عطیہ کئی طریقوں سے دیا جا سکتا ہے، بشمول KSrelief کے ''Sahem'' پلیٹ فارم، ''Sahem'' موبائل ایپلیکیشن، مہم کے لیے وقف کردہ بینک اکاؤنٹ، یا KSrelief کی ویب سائٹ پر دستیاب دیگر عطیات چینلز سے رقوم دے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کے ایس ریلیف ان عطیات سے کوئی انتظامی فیس نہیں کاٹے گی، اس لیے پوری رقم مطلوبہ مستحقین تک پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر الربیعہ نے خادم الحرمین شاہ سلمان  اورر ولی عہد کا ان کے اس  اقدام پر شکریہ ادا کیا۔