30

ورلڈکپ؛ بھارت کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 39 اوورز میں 4 وکٹوں نقصان پر 256 رنز بنالیے۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 21 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شریاس ایر 38 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 3 جبکہ دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لنکن کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا