شام اورلبنان کےبعدیمن بھی اسرائیل کیخلاف میدان میں آگیا ،حوثی باغیوں نے اسرائیل پرڈرون حملے ، میزائل بر سا دیئے ۔
تفصیلات کےمطابق فلسطینیوں کی مددسے صنعا سے اسرائیل کی جانب ڈرونزاورمیزائل داغےگئے۔ حوثی باغیوں کےترجمان کے مطابق اسرائیل کی بربریت کے خاتمے تک حملےجاری رہیں گے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کے رد عمل میں بولیویانےاسرائیل سےسفارتی تعلقات ختم کردیئے۔کولمبیااور چلی نےاسرائیل سےسفیرواپس بلالیے۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کےنیویارک آفس کے سربراہ مستعفی ہوگئے ۔کہاغزہ میں جوہورہاہےوہ ہرلحاظ سےنسل کشی ہے۔اسرائیل کامقصدآبائی فلسطیینوں کی باقیات کوختم کرناہے۔فلسطین میں یورپی نسل پرستی کاآبادکاری کا منصوبہ اپنےآخری مرحلےمیں داخل ہوگیا۔