31

سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری اور پانچویں میچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو 165 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

آخری ون ڈے میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 294 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عرفات منہاس 57 رنز کی اننگز کھیل سکے، وہاس تھیومیکا اور مالشا تھارو پاتھی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

وہاس تھیومیکا عمدہ باؤلنگ کی وجہ سے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔