37

امریکا کی حماس اور ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز پر نئی پابندیاں

امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے ارکان پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کے نئے مرحلے میں حماس کے اثاثوں اور اسے سہولت فراہم کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

نئی پابندیاں حماس کے فنڈنگ ​​نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور حماس کی بین الاقوامی مالیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کو روکنے کے امریکا کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ حماس کی مالی سرگرمیوں اور فنڈنگ ​​کے سلسلے کو مسلسل نشانہ بنا کر اس کی صلاحیت مزید کم کرنے کے لیے کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔