کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت ایک بار پھربڑھ گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 48پیسے مہنگا ہو کر 280.09 روپے سے بڑھ کر 280.57 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 241 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس مندی کے باعث 51 ھزار کی سطح سے نیچے بند ہوا ۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 50 ہزار 943 پوائنٹس پر بندا۔ مارکیٹ میں 10 ارب روپے مالیت کے 34 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔