پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملاجلا دن رہا، 100 انڈیکس 8 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 185 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 380 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ بلند ترین سطح 51 ہزار 520 رہی۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 452 ارب روپے ہے۔