انٹر بینک میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے
جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 279 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 280 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 279 روپے 75 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 45 پیسےکے اضافے سے 279روپے 88 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔