83

قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، اہم فاسٹ بولر بخار میں مبتلا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حسن علی آج  ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے، ان کی کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی کی جگہ کل جنوبی افریقا کے خلاف محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم 14 اکتوبر کو بھارت، 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے۔

پاکستان اب 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔