37

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2900 روپے اور 2486 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 198 روپے ہوگئی۔