34

تیاریاں مکمل ، انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انتخابات کے التوا سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوراً بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ صدرمملکت کے انٹرویو میں یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے، مگر الیکشن  ملتوی ہونے کا  کوئی امکان نہیں۔ 30 نومبر 2023 کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل 27 اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔ ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن  30/31 اکتوبر سے  شروع کرے گا۔