اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں صحت کا نظام مکمل غیر فعال ہوگیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ غزہ میں صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔
ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خان یونس کے اسپتالوں کے لیے طبی امداد سے بھرا ٹرک پہنچ گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق طبی امداد کے ٹرک میں ایندھن شامل نہیں۔ اسپتالوں کے جنریٹرز کے لیے ایندھن کی اشد ضرورت ہے۔ ایندھن کے بغیر اسپتالوں تک پہنچنے والی طبی امداد مکمل استعمال نہیں ہوسکتی۔
اقوام متحدہ نے بھی خبردار کیا ہوا تھا کہ اگر ایندھن نہ ملا تو غزہ کے اسپتال آج بند ہوجائیں گے۔
اسرائیل نے 17 روز سے غزہ میں بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی روک رکھی ہے۔
اسرائیلی فوج نے مسلسل 19ویں روز بھی غزہ کے محصور لوگوں کو بموں کے نشانے پر رکھا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔