51

حکومت کا گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کیخلاف بڑا ایکشن : 3 کے لائسنس معطل

نگراں وفاقی حکومت نے کار مینو فیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے۔

وزارت صنعت نے کار ساز کمپنیوں کو گاڑیوں کی ایکسپورٹ نہ بڑھانے پر کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے میں ناکام رہیں، یہ کمپنیاں کئی سالوں سے 2 فیصد ایکسپورٹ کرنے میں ناکام رہیں، قانون کے تحت کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیوں کے لائسنس 30 ستمبر سے معطل ہیں، انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایک ماہ سے کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لائسنس بحال نہیں کیے ہیں۔