39

محسن نقوی نے پہلےبائیوگیس پلانٹ کاسنگ بنیاد رکھ دیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرکاری سطح پر پہلے بائیوگیس پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

وزیراعلی محسن نقوی نے گجرکالونی رکھ چند رائے لاہو رمیں 6ہزار کیوبک میٹر کے بائیو گیس پلانٹ کے تعمیراتی کامو ں کاآغاز کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور بائیوگیس پلانٹ کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھاکہ بائیوگیس کے پلانٹ پر  35کروڑ روپے لاگت آئے گی۔سالانہ 8کروڑ روپے ریونیوحاصل ہوگا۔ منصوبہ چندسال میں اپنی لاگت پوری کر لےگا ۔بائیو گیس پلانٹ سے حاصل ہونے والی آمدن اسی علاقے کی تعمیر و ترقی پر صرف کی جائے گی۔


 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ساتھ گجر پورہ میں ایک اور بائیو گیس پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔پراجیکٹ کے بارے میں سیکرٹری توانائی نے بریفنگ دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ رکھ چند رائے میں سرکاری سطح پر پاکستان کا پہلا بائیوگیس پلانٹ لگایاجارہا ہے،گجرکالونی میں 24ہزار جانور موجود ہیں جن کے گوبر سے گیس اورقدرتی کھادتیارہو گی بائیو گیس پلانٹ سے علاقے کی گندگی ختم ہوگی او رماحول صاف ہوگا۔ گجرپورہ میں بائیوگیس پلانٹ کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو پی سی ون بنانے کی ہدایت کردی ہے۔