27

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نگران حکومت کا بڑا فیصلہ

نگران پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

 حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی سرکاری ملازم سوشل میڈیا کا استعمال کرکے اپنے خیالات،معلومات یا ڈاکیومنٹس شیئر نہیں کرسکتا۔

بعض سرکاری ملازمین فیس بک،انسٹا ،ٹک ٹاک،یوٹیوب کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

حکم کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری ملازم  اگر سوشل میڈیا کا استعمال کرے گا تو عہدہ سے فوری طور پر برطرف کر دیاجائے گا۔