28

پاکستان اور بنگلادیشی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

بنگلادیش کے دورے پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میزبان ملک کی ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کل ایکشن میں ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ چٹوگرام میں ہوگا۔

چٹوگرام کے چوہدری ظہور الہٰی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔

پاکستان اور بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہو چکے ہیں جس میں پاکستان نے 15 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2 میچوں میں بنگلادیش فاتح رہا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندار ڈار کا کہنا ہے کہ توقع ہے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم کریں گی، وہ بحیثت کپتان اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔