63

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کو جیت کیلئے 383 رنز کا بڑا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے بیٹرز نے ایک بار بھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کردی،  بنگلادیش کے خلاف 382 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینری کلاسن نے 90 رنز بنائے۔

اس ایونٹ میں جنوبی افریقا اپنے شاندار پرفارمنسز کی بدولت ورلڈکپ جیتنے کے لیے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقا تیسرے جبکہ بنگلادیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔