91

انگلینڈ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا ، اہم بولر ورلڈکپ سے باہر

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے جس کے بعد انگلش ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ریسے ٹوپلی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

ٹوپلی کو گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی، تاہم میچ کے بعد اسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، ٹوپلی کے  متبادل کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

جنوبی افریقا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن پر آگئی۔

انگلینڈ کو ورلڈکپ میں اب تک4 میچز میں سے 3 میں شکست کا سامنا ہے اور اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اسے باقی میچز میں ہترین کار کردگی دکھانا ہوگی۔