46

موسم سرما شروع ہوتے ہی ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں اضافہ

موسم سرما شروع ہوتے ہی ملک بھر میں ڈرائی فروٹس کی مانگ بڑھنےکیساتھ قیمتوں میںہو شربااضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دکاندار من مانی قیمتوں وصول کرنے میں مصروف ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں مونگ پھلی 450روپے سے 650روپے فی کلو، چلغوزہ6ہزار روپے سے 7ہزار روپے فی کلو،بادام 19سو روپے سے 25سو روپے فی کلو، کاجو 3ہزار روپے سے4ہزار روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں ۔

اسی طرح پستہ 3ہزار روپے سے 35سو روپے فی کلو، کاغذی اخروٹ 800روپے سے 1200 روپے فی کلو ،کشمش 700روپے سے ایک ہزار روپے فی کلو اور ریوڑی 600روپے سے 800روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔

 ڈرائی فروٹس مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق خشک میوہ جات کی عالمی مارکیٹ کی طلب تقریباً9لاکھ 50ہزار ٹن سالانہ ہے جبکہ پاکستان سے 10ہزار ٹن خشک میوہ جات برآمد کئے جاتے ہیں جن سے سالانہ 100 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ خشک میوہ جات کی عالمی مارکیٹ کے سالانہ کاروبار کا حجم 35ارب ڈالر ہے۔صرف ضلع سوات میں خشک میوہ جات کی پیداوار 73265ٹن ہے مگر جدید سہولیات اور پراسیسنگ یونٹس کی عدم دستیابی و کمی کے باعث ہر سال تقریباً 34ہزار ٹن پھل اور خشک میوہ جات خراب ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نےہوشربا قیمتیںوصول کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی دکان پر کوئی نرخ نامہ آویزاں نہیں اور زیادہ تر پٹھان ڈرائی فروٹس کا کاروبار کر رہے ہیں، جو منہ مانگے دم وصول کر رہے ہیں ۔