31

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری رجحان مسلسل دوسرے روز منفی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری رجحان آج مسلسل دوسرے روز منفی رہا۔100 انڈیکس 99 پوائنٹس کم ہوکر 49 ہزار 431 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 357 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ بلند ترین سطح 49 ہزار 740 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 33 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے یوں کاروبار کی مالیت 8 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 242 ارب روپے ہے۔