113

محمد رضوان کے بعد فہیم اشرف بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے بعد آل راونڈر فہیم اشرف بھی اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ رات غزہ میں ہونے والے ہولناک حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ کے ہسپتال کی تصویر شیئر کی جس میں اسرائیلی بمباری کے بعد کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔

فہیم اشرف نے اپنی ٹویٹ میں دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ ‘اے پروردگار عالم تو مدد فرما اپنے حبیب کے صدقے مسلمانوں سے راضی ہو جا۔’

قومی کرکٹر 7 اکتوبر سے مسلسل فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ اس سے پہلے قومی کرکٹر محمد رضوان نے بھی بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی جیت کو فلسطینیوں کے نام کیا تھا۔