56

ورلڈکپ: نیدرلینڈز کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور بولنگ کا انتخاب کیا، البتہ  موسم کی وجہ سے میچ کی فی اننگ 43 اوورز تک محدود کر دی گئی۔

 

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز اسکور کیے،  کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

اس کے علاوہ  وین ڈر میروی نے 29، تیجا نیدا منرو 20 اور آریان دت نے 23 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لونگی نگیٹی ، مارکو جانسن اور کگیسو رباڈا کی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، جنوبی افریقا کو 2میچز میں مسلسل کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔