52

ورلڈکپ؛ افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13ویں میچ میں افغانستان نے  انگلینڈ کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،  گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اوپنر ابراہیم زادران کو انگلش کھلاڑی عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین لوٹایا۔

اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے، رحمان اللہ گرباز 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ اسٹون نے 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔